حیدرآباد۔16۔دسمبر (اعتماد نیوز)ریاستی وزیر کے جانا ریڈی نے آج اسمبلی میں میڈیا پوائنٹ کے پاس میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ بل کو اسمبلی میں کرنا یقیناًخوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل پر اسمبلی میں مباحث ہونے چاہئے۔اور انہوں نے ضرورت پڑنے
پر اسمبلی کی مدت میں توسیع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یقیناًتلنگانہ کی عوام تشکیل تلنگانہ کا مکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے اسمبلی کے احاطہ میں آج پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کی۔انہوں نے کہا اس قسم کے واقعات سے دونوں علاقوں کے عوام کے درمیان دوری ہو سکتی ہے۔